عجیب و غریب حرکات اور بیانات سے خبروں کی زینت بننے والی میرا کے حوالے سے ایک اور خبر سامنے آئی ہے اور وہ یہ ہے اداکارہ آئندہ ماہ شادی کر رہی ہیں۔
میرا کے والد سرور شاہ نے ایک ویب سائٹ کو انٹرویو میں بتایا کہ میرا کی اگلے مہینے شادی ہے اور اس کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔
میرا کی شادی امریکا میں مقیم پاکستانی نژاد پائلٹ کیپٹن نوید سے ہو رہی ہے۔ دونوں کی شادی کی خبریں پہلے بھی سامنے آتی رہی ہیں۔
کیپٹن نوید اور میرا کی ایک سیکس ٹیپ بھی منظر عام پر آئی تھی جو ممکنہ طور پر کیپٹن نوید نے ہی میرا کی طرف سے شادی کی خبروں کی تردید کے بعد ثبوت کے طور پر جاری کی تھی۔