روی شاستری بھارتی ٹیم کے کوچ مقرر

سابق بھارتی کرکٹر اور کمنٹیٹر روی شاستری کو بھارتی ٹیم کا نیا کوچ مقرر کردیا گیا ہے۔ راہول ڈراوڈ اور ظہیر خان کو بھی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔
روی شاستری کو2019 ورلڈ کپ تک کوچ مقررکیا گیا ہے۔ سابق کھلاڑی، انیل کمبلے کی جگہ انڈین ٹیم کی کوچنگ سنبھالیں گے۔
سابق اسپنر اور کوچ انیل کمبلے نے کپتان ویرات کوہلی سے تنازع کے باعث دورہ ویسٹ انڈیز سے قبل ہی عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
اس کے بعد اس عہدے کے لئے 10 درخواستیں موصول ہوئی تھیں تاہم ان میں سے روی شاستری کو منتخب کیا گیا۔
منتخب کرنے والی کرکٹ ایڈوائزری کمیٹی میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی، سچن ٹنڈولکر اور وی وی ایس لکشمن شامل ہیں۔
سابق فاسٹ باؤلر ظہیر خان کو باؤلنگ کنسلٹنٹ اور راہول ڈراوڈ کو اوور سیز ٹیسٹ سیریز کے لئے بیٹنگ کنسلٹنٹ کی ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔
راہول ڈراوڈ انڈر 19 ٹیم کے کوچ ہیں اور انہوں نے انڈر 19 کی کوچنگ چھوڑ کر قومی ٹیم کی کوچنگ کے لئے درخواست دینے کی پیشکش مسترد کر دی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: