جے آئی ٹی رپورٹ :طارق شفیع کے6میں سے5دعوے مسترد

پانامہ کیس کی تحقیقات کے لئے قائم مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئی رپورٹ کی جلد نمبر 3میں متحدہ عرب امارت کی وزارت انصاف کا خط شامل کیا گیا ہے جس میں وزارت نے وزیر اعظم پاکستان کے کزن طارق شفیع کے 6میں سے5دعوے مسترد کردئیے ہیں۔

پانامہ کیس کی تحقیقات کے دوران شریف خاندان کی جانب سے دی گئی منی ٹریل کو متحدہ عرب امارات کی وزرات انصاف نے مسترد کردیا گیا ہے۔ وزیر اعظم پاکستان کے کزن طارق شفیع کی جانب سے گلف سٹیل مل کی فروخت کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ 14اپریل 1980گلف سٹیل مل کی فروخت کی گئی لیکن جے آئی ٹی کا کہنا تھا کہ دوبئی سے اس فروخت کا کسی بھی قسم کا ریکارڈ نہیں ملا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طارق شفیع کی العمران کمرشل کمپنی9ملین درہم کی ڈیفالٹر تھی لیکن طارق شفیع کا کہنا تھا کہ اس کے25فیصد شئیر فروخت کئے گئے اور سکریپ جدہ بھیجا گیا لیکن نہ تو دوبئی کے مرکزی بینک کی جانب سے منی ٹریل کے ثبوت ملے اور نہ ہی دوبئی سے جدہ سکریپ بھیجنے کا کوئی ثبوت ملا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: