توہین عدالت کیس، نہال ہاشمی پر فرد جرم عائد

سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں سینیٹر نہال ہاشمی پر فرد جرم عائد کردی ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے جے آئی ٹی کیخلاف دھمکی آمیز تقریر کی تھی۔
نہال ہاشمی نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ انہیں صفائی کا موقع ملنا چاہئے۔ نہال ہاشمی کے وکیل نے کہا ہے کہ ان کے موکل کا اشارہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب تھا۔
عمران خان روز کہتے تھے کہ ہم تلاشی لے رہے ہیں، نہال ہاشمی کا مخاطب وہی تھے۔
سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ عدالت کی جانب سے نوٹس پر جواب تو آپ پہلے ہی جمع کروا چکے ہیں، اب مزید کیا جواب جمع کروائیں گے۔ سپریم کورٹ نے نہال ہاشمی کو چارج شیٹ پڑھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 24 جولائی تک کیلئے ملتوی کردی ہے۔
واضح رہے کہ نہال ہاشمی نے ایک تقریب سے خطاب کے دوران کہا تھا کہ حساب لینے والوں ہم تمہارا یوم حساب بنا دیں گے۔
انہوں نے نام لئے بغیر یہ دھمکی بھی دی تھی کہ تمھارے بچے پاکستان میں ہی رہتے ہیں، ہم انہیں بھی دیکھ لیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: