انتہاپسندوں کی مدد، سعودی عرب اور ایران سرفہرست

ایک برطانوی تھنک ٹینک کی نئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ میں اسلامی انتہاپسندی پھیلانے کی معاونت میں سر فہرست سعودی عرب ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بہت سے خلیجی ممالک جن میں ایران بھی شامل ہے ایسی مساجد اور اسلامی تعلیماتی اداروں کو مالی امداد دے رہے ہیں۔
رپورٹ میں بہت سی سعودی شخصیات اور فاؤنڈیشنز پر الزامات عائد کیے گئے ہیں کہ وہ متعصب اور کٹر وہابی نظریات کو پھیلانے میں ملوث رہے ہیں۔
ہینری جیکسن سوسائٹی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اسلامی تنظیموں کے بیرون ملک سے فنڈ لیے جانے، نفرت انگیزی پھیلانے والوں اور شدت پسندی کو فروغ دینے والوں کے درمیان تعلق ہے۔
خارجہ امور سے متعلق اس برطانوی تھنک ٹینک نے مطالبہ کیا ہے کہ سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک کے کردار کے بارے میں عوامی سطح پر تحقیقات کی جائیں۔
برطانیہ میں جہادی تنظیموں کی موجودگی اور اثر و رسوخ کے بارے میں وزارتِ داخلہ کو یہ رپورٹ مرتب کرنے کے لیے سابق برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے 2015 میں حکم دیا تھا۔
ابھی اس رپورٹ کا مکمل ہونا اس سوال کے ساتھ باقی ہے کہ کیا اسے کبھی شائع بھی کیا جائے گا یا نہیں۔ ناقدین کی رائے میں اس رپورٹ کا پڑھا جانا برطانوی حکومت کے لیے بے چینی کا باعث ہو سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: