کمر درد کا بہانہ، نتھیا گلی چھپ سکتے تھے، مریم نواز

وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ مخالفین کہتے ہیں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں تھا لیکن ہمارے پاس بہت راستے تھے۔

ہم بھی تکنیکی سہارے لے کر چھپ سکتے تھے۔

ہم بھی کمر درد کا بہانہ بنا کر گاڑی کو اسپتال کی طرف موڑ سکتے تھے۔

ہم بھی نتھیا گلی کے سرکاری ریسٹ ہاؤس میں چھپ سکتے تھے۔

وزیراعظم نے مردانہ وار اور شیر کی طرح احتساب کا سامنا کیا۔

اس دن سے خوف کھاؤ جب نوازشریف اپنی کہانی لے کر عوام کے پاس جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے خلاف جب بھی سازش کی گئی وہ دوبارہ زیادہ طاقت سے سامنے آئے۔

سازشیں کرنے والے سن لیں وہ چوتھی اور پانچویں مرتبہ بھی وزیراعظم بنیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: