آسکر انتظامیہ کا شاہ رخ کو ٹکا سا جواب

بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کے مداح، آسکر ایواڈ انتظامیہ کی جانب سے انہیں تقریب میں مدعو نہ کئے جانے پر تو پہلے سے ہی حیران تھے لیکن یہ حیرت اس وقت خفگی میں تبدیل ہوگئی جب ایوارڈ انتظامیہ نے شاہ رخ کی صلاحیتوں پر بھی سوالیہ نشان لگا دیا۔
ہر سال کی طرح اس سال بھی اکیڈمی ایوارڈز انتظامیہ کی جانب سے دنیا بھر کے معروف اسٹارز کو آسکر کی تقریب میں شرکت اور نامزد امیدواروں کو ووٹ کرنے کیلئے دعوت نامہ ارسال کیا گیا ہے۔
اس سال اکیڈمی ایوارڈز آف موشن پکچرز آرٹس اینڈ سائنس کی جانب سے بالی ووڈ کے جن اداکاروں کو مدعو کیا گیا ہے ان میں امیتابھ بچن، ایشوریارائے، عامر خان ،دپیکا پڈوکون، سلمان خان، پریانکا چوپڑا سمیت عرفان خان شامل ہیں۔
دعوت نامے میں کہا گیا ہے کہ وہ تقریب میں شرکت کے ساتھ آسکر میں نامزد امیدواروں کیلئے ووٹ بھی کریں۔
بالی ووڈ کے سب سے بڑے اداکار شاہ رخ خان کو کوئی دعوت نامہ نہیں بھیجا گیا جس پر ان کے مداحوں نے شدید غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے اکیڈمی ایوارڈز انتظامیہ کو سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
سوشل میڈیا پر بحث اور کڑی تنقید کے باعث انتظامیہ کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے جس میں انہوں نے شاہ رخ خان کو دعوت نامہ نہ بھیجنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دعوت نامے صرف ان لوگوں کو بھیجے گئے ہیں جنہوں نے فلمی میدان میں غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہو۔
موشن پکچرز انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونے والے اس بیان کے بعد بھارت میں نئی بحث چھڑ گئی ہے کہ فلم انڈسٹری کو 25 سالوں سے بہترین تفریح فراہم کرنے والے بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کو نہ صرف بھارت میں بلکہ دنیا بھر میں بے تحاشہ پسند کیا جاتا ہے لہٰذا انہیں اس تقریب کا حصہ نہ بنایا جانا بالکل غلط ہے۔
واضح رہے کہ آسکر انتظامیہ کی جانب سے دعوت نامہ موصول نہ ہونے پر فی الحال شاہ رخ خان کا موقف سامنے نہیں آیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: