جے آئی ٹی سے پوچھا میرا جرم بتائیں، حسن نواز

وزیر اعظم کے چھوٹے صاحبزادے حسن نواز جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے، پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی سے پوچھا ہے میرا قصور کیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسن نواز نے کہا کہ کورٹ میں کیس ختم ہو گیا لیکن یہاں الزامات ڈھونڈے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی سے کہا ہے الزامات لگائیں الٹی گنگا نہ بہائیں۔ الزام لگائیں چاہے موٹر سائیکل چوری کرنے کا الزام ہو۔
انہوں نے کہا کہ سمن جاری کرنے کا جمعہ بازار لگایا گیا ہے، بار بار بلایا جا رہا ہے۔ مجھے، حسین اور مریم بی بی کو بلایا گیا ہے۔ ہماری 85 سال کی دادی کو بھی بلا لیں۔
انہوں نے کہا کہ کسی کو مسئلہ حسین، حسن یا مریم نواز سے نہیں نواز شریف سے ہے، نواز شریف ملک کو آگے لے جا رہے ہیں، انہیں یہی مسئلہ ہے۔
یہ لوگ چاہتے ہیں کہ نواز شریف کو روکیں، پاکستان کی ترقی کو روکیں لیکن جھوٹ جھوٹ رہے گا اور سچ سامنے آ جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: