فرانس میں نمازیوں پر حملہ، 8 زخمی

جنوبی فرانس میں مسجد سے عشا کی نماز پڑھ کر باہر نکلنے والے افراد پر فائرنگ کر دی گئی، فائرنگ سے 8 افراد زخمی ہو گئے۔
ایوینیوں کے علاقے میں یہ واقعہ اتوار کی رات 10 بجے کے قریب پیش آیا۔ نمازی الرحمہ مسجد سے نکل رہے تھے جب رینالٹ کلیو گاڑی میں سوار دو افراد ان کی جانب آئے اور ان پر فائرنگ کر دی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس واقعے سے ایک دہشت گردی کے واقعے کے طور پر نہیں نمٹ رہے ہیں۔
چار افراد مسجد کے باہر زخمی ہوئے جبکہ دیگر 4 افراد قریب واقع ایک فلیٹ میں زخمی ہوئے جن میں ایک سات سالہ بچی بھی شامل ہے۔
علاقے کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ممکنہ طور پر گینگز کی آپس کی لڑائی کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔
جمعرات کو پیرش میں ایک مسجد کے سامنے لوگوں پر گاڑی چڑھانے کی کوشش کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: