سعودی عرب کی قطر کو مزید 2 دن کی مہلت

سعودی عرب نے قطر کو مطالبات تسلیم کرنے کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد مزید 2 دن کی مہلت دے دی ہے، قطر نے مہلت دینے کی درخواست کی تھی۔
سعودی عرب، مصر، متحدہ عرب امارات اور بحرین کی جانب سے قطر کو پیش کیے گئے مطالبات پر عملدرآمد کی ڈیڈ لائن اتوار کے روز ختم ہو گئی۔
مطالبات میں ٹی وی چینل الجزیرہ اور ترک فوجی اڈے کی بندش کے علاوہ ایران سے تعلقات میں کمی کا مطالبہ بھی شامل ہے اور ان پر عملدرآمد کے لیے قطر کو دس دن کا وقت دیا گیا تھا۔
قطر کے وزیر خارجہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ ان مطالبات کا باضابطہ جواب پیر کے روز کویت کے حوالے کرے گا تاہم بعد میں 2 روز مزید مانگے گئے۔
قطر پہلے ہی کہہ چکا ہے کہ وہ اس وقت تک عرب ممالک سے بات چیت نہیں کرے گا جب تک کہ اس پر عائد معاشی اور سفری پابندیاں نہیں ہٹائی جاتیں۔
قطر نے ان مطالبات کو نامناسب اور ناقابل عمل قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔ کویت عرب ممالک اور قطر کے درمیان ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: