پاراچنار جانے پر پابندی کیوں؟

پاراچنار میں جاری دھرنے کے دوران کئی سیاسی رہنمائوں کی جانب سے پاراچنار جانے اور مظاہرین سے اظہار ہمدردی کرنے کی کوششیں سیکیورٹی کلیئرنس نہ ہونے کی وجہ سے ادھوری رہ گئیں۔
اس حوالے سے دو روز قبل سابق وزیرداخلہ رحمٰن ملک نے ٹوئٹر کے ذریعے پیغام دیا تھا کہ انہوں نے پاراچنار جانے کی کوشش کی تھی تاہم وہ ناکام رہے، جس کے بعد دھرنے کے شرکاء کو رحمن ملک کا پیغام پڑھ کے سنایا گیا تھا۔
رحمٰن ملک، دیگررفقاء کے ہمراہ سیکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد پاراچنار چلے گئے تھے۔ جوں ہی ان کے ہیلی کاپٹر نے زمین کو چھوا، پائلٹ کو اطلاع دی گئی کہ شدید قسم کے سیکیورٹی خطرات موجود ہیں۔
ہیلی کاپٹر کو کسی بھی لمحہ اڑایا جاسکتا ہے جس کے بعد پائلٹ نے حاضر دماغی کا ثبوت دیتے ہوئے ہیلی کاپٹر کو نوے ڈگری کے زوایئے پر فضا میں بلند کرلیا تھا۔

صرف رحمن ملک ہی نہیں بلکہ دیگر سیاستدانوں کی جانب سے بھی ایسی ہی کوششیں سیکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے کی وجہ سے ناکامی سے دوچار ہوئیں۔
اس سلسلے میں اے این پی کے رہنما میاں افتخار حسین کا ٹوئٹ بھی منظر عام پر آیا ہے جس میں انہوں نے سیکیورٹی کلیئرنس کا شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پہلے دن سے پاراچنار جانا چاہتے ہیں۔

گزشتہ روز آرمی چیف اور ان کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی پاراچنار آمد سے متعدد سوال کھڑے ہوئے ہیں۔
اس ضمن میں عمران خان کا یہ بیان بھی اہمیت کا حامل ہے جو روزنامہ جنگ نے شائع کیا ہے، جس کے مطابق وہ فوج کی جانب سے اشارہ ملتے ہی پارا چنار چلے جائیں گے۔
یہاں یہ وضاحت ہونا باقی ہے کہ فوج کی طرف سے اشارہ سے مراد سیکیورٹی کلیئرنس تھی یا پھر کچھ اور۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: