زید زمان حامد اشتہاری قرار، منادی کا فرمان

خود ساختہ دفاعی تجزیہ کار زید زمان حامد کو مقامی عدالت نے اشتہاری قرار دیدیا ہے۔ ان کے اشتہاری قرار دیئے جانے کے نوٹس کو گھر کے قریبی چوک سے اعلان کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔
زید زمان حامد نے جیو اور جنگ گروپ کیخلاف الزامات عائد کئے تھے جس پر ادارے نے ان کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کرتے ہوئے کراچی کی عدالت سے رجوع کیا تھا۔
زید حامد ، عدالت کی جانب سے متعدد نوٹس موصول ہونے کے باوجود بھی عدالت میں حاضر ہوکے اپنے موقف کی وضاحت نہ دے سکے، جس پر عدالت نے انہیں اشتہاری قرار دیدیا۔
زید زمان کیخلاف اخبارات میں بھی اشتہارات شائع کئے گئے ہیں جن کے مطابق اشتہارات پڑھنے کے باوجود بھی عدالت میں حاضر نہ ہونے کی صورت میں ان کو اشتہاری قرار دینے کے علاوہ جائیداد کی نیلامی کا حکم بھی دیا جاسکتا ہے۔
زید زمان نے مبشر لقمان کے ہمراہ چیف ایگزیکٹو جنگ گروپ میر شکیل الرحمان پر الزامات عائد کئے تھے جن کے مطابق امن کی آشا اور ذرا سوچیئے جیسے پروگرام بھارتی فنڈنگ سے چلائے جانے والے پروگرام ہیں۔
جیو بھارتی پروپیگنڈے کو پاکستان میں نشر کرنے کا موجب ہے نیز مذکورہ پروگرامز کیلئے بھارتی چینل دور درشن اور بھارتی این جی او سے فنڈز وصول کئے گئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: