نوائے وقت کی سابق کارکن زیبا برنی قتل

کراچی میں ایک خاتون صحافی اپنی رہائش گاہ پر مردہ پائی گئی ہیں اور ابتدائی تفتیش کے بعد پولیس کا کہنا ہے کہ یہ قتل کی واردات معلوم ہوتی ہے۔
پینسنٹھ سالہ زیبا برنی کی لاش خداد کالونی میں واقع رہائشی اپارٹمنٹس سے پیر کو عید کے روز برآمد ہوئی، جسے قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔
پوسٹ مارٹم سے معلوم ہوا کہ خاتون صحافی کی موت گلا دبانے سے ہوئی ہے۔ زیبا برنی اس اپارٹمنٹ میں اکیلی رہتی تھیں اور پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ ان کا لوگوں سے میل جول نہ ہونے کے برابر تھا۔
جب کبھی بھی وہ گھر واپس آتیں تو پوری طرح تسلی کر لینے پر ہی تالا کھول کر اندر داخل ہوتیں۔
اپارٹمنٹ والوں نے بتایا کہ جس دن یہ واقعہ پیش آیا اس رات ان کے اپارٹمنٹ کی بجلی خراب ہو گئی تھی اور رات دیر گئے تک زیبا برنی مین سوئچ بورڈ کے پاس کام کرواتی رہیں۔
پولیس کے مطابق جائے وقوع سے ایسے کوئی شواہد نہیں ملے جس سے یہ ظاہر ہو کہ یہ ڈکیتی کی کوئی واردات ہے۔ تاہم اصل محرکات جاننے کے لیے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
مقتولہ کے بھائی فخر الحسن کی مدعیت میں پولیس نے بدھ کو واقعے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا ہے۔
زیبا برنی نوائے وقت سے ریٹائر ہوئی تھیں اور ایک عرصے سے اس فلیٹ میں تنہا رہ رہی تھیں۔ ان کے شوہر نعیم قمر کا انتقال کئی برس پہلے ہو چکا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: