کپڑوں کی صفائی کرنے والا ہینگر

پیناسونک کمپنی نے الیکٹرانک ہینگر بنایا ہے جو نینو ذرات خارج کرکے شرٹ اور جیکٹ کی بو دور کرتا ہے اور اس پر گرد بھی صاف کرتا ہے۔
یہ ہینگر نینو جسامت کے انتہائی چھوٹے ذرات خارج کرتا ہے جن پر منفی چارج ہوتا ہے اور یہ کپڑوں کی بو کو 5 گھنٹوں میں بہت حد تک کم کردیتا ہے۔
ڈی اورڈنٹ ہینگر ایم ایس نام کی یہ ایجاد دھویں، پسینے اور جسم کی بو کو ختم کرنے کے لیے بطورِ خاص تیار کی گئی ہے۔
اس سے نظر نہ آنے والے ذرات لباس کے اردگرد گھومتے رہتے ہیں اور بو کو ختم کرتے ہیں۔
ہینگر کا پلگ دیوار کے کھٹکےمیں لگا کر استعمال کیا جاسکتا ہے کیونکہ اسے بجلی درکار ہوتی ہے لیکن اسےسیل سے چلانے کی بھی سہولت موجود ہے۔
نارمل موڈ 5 گھنٹے جاری رہتا ہے جب کہ ایڈوانسڈ موڈ 7 گھنٹے میں سخت ترین بو کو بھی ختم کرسکتا ہے ۔ بس ہینگر پر لگا بٹن دبائیے اور اپنے کپڑے ہرقسم کی بو سے پاک کیجئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: