قیدی نہیں، نیدرلینڈز میں جیلیں بند

نیدرلینڈز میں جرائم کی شرح اتنی کم ہو رہی ہے کہ قیدی نہیں رہے۔

دوہزار تیراہ میں نیدرلینڈز میں انیس جیلیں بند کی گئی تھیں کیونکہ ملک میں اتنے قیدی ہی نہیں ًھے۔

حکام نے مزید پانچ جیلیں بند کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

ان جیلوں کی بندش سے تقریبا دو ہزار افراد بے روزگار ہوں گے جن میں سے سات سو کو دیگر قانون نافذ کرنے والے محکموں میں منتقل کیا جاسکے گا۔

دوہزارچار کے بعد سے جرائم میں مسلسل کمی کی وجہ سےسیکیورٹی اداروں کو مزید جوانوں کی ضرورت نہیں۔

ملک میں خالی جیلوں کا مسئلہ اتنا بڑھا کہ گزشتہ برس ناروے سے ڈھائی سو قیدی درآمد کئے گئے۔

نیدرلینڈذ میں جرائم کی شرح میں کمی کی بڑی وجہ ڈرگ  لاز میں نرمی، سزا کے بجائے ری ہیبلی ٹیشن اور ٹخنے پر لگائے مانیٹرنگ سسٹم شامل ہیں جن کی وجہ معمولی جرائم میں ملوث افراد جیل کے بجائے معاشرے میں رہتے ہیں۔

دوہزار آٹھ کے سروے کے مطابق مانیٹرنگ سسٹم جرائم کے خاتمے میں دگنا مددگار ہے۔

جیل میں سرکاری خرچ پر رکھنے کے بجائے مجرموں کو معاشرے میں حصہ ڈالنے کا موقع ملتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: