جنید خان اور حفیظ بھی واپس پہنچ گئے

چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کرنے والے کرکٹر محمد حفیظ اور جنید خان وطن واپس پہنچ گئے۔ محمد حفیظ آج صبح لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچے۔
لاہور ایئرپورٹ پر محمد حفیظ کے اہل خانہ نے ان کا استقبال کیا۔ گھر پہنچنے پر ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور سیکڑؤں لوگ اکٹھے ہو گئے۔
اس موقع پرحفیظ کا کہنا تھا کہ قوم کی دعائیں ہمارے ساتھ تھیں ،کھلاڑیوں نے امید سےزیادہ اچھی پرفارمنس دی ۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے پہلے میچ میں بہت اچھا پرفارم کیاجبکہ فائنل میں قومی ٹیم نے بہت اچھا کھیلی ،کھیل کو صرف کھیل کی حد تک لیا جانا چاہئے۔
محمد حفیظ نے بھارت کے خلاف فائنل میچ میں دھواں دھار اور ناقابل شکست اننگز کھیل کر 57 رنز جوڑے تھے ۔
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر جنید خان غیر ملکی ایئر لائن کی پروازای کے 612 سے بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ اسلام آباد پہنچے۔
بینظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے جنید خان کا کہنا تھا کہ کرکٹ ایک کھیل ہے، اسے کھیل ہی رہنےدیاجائے،پی سی بی نےبھارت کو پہلے بھی سیریزکی دعوت دی تھی لیکن وہ نہیں کھیلے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: