عالمی طاقتیں بڑے ڈیم کی کی راہ میں حائل، چیئرمین واپڈا

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی و ترقی کا اجلاس عبد المجید خان خیل کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا ۔کمیٹی کو دیا میر بھاشا ڈیم پر بریفنگ میں چیئرمین واپڈ ا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین نے بتایا کہ ڈیم کا کام ابھی رکا ہوا ہے۔ دنیا کی طاقتیں پاکستان کو بڑے ڈیم نہیں بنانے دیں گی۔ جن ڈیمز میں پانی کے ذخائر ہیں وہاں رکاوٹ ڈالی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے ڈیم کی فنڈنگ کا فیصلہ کرنا ہے۔ یہ ڈیم واپڈا نے نہیں حکومت نے بنانا ہے۔ فیصلہ کرنا بھی حکومت کا کام ہے۔ حکومت آج پیسے دے ڈیم کی تعمیر شروع ہوجائے گی۔ حکومت دس سال سے اس ڈیم کا فیصلہ نہیں کررہی۔
چیئرمین واپڈا نے کمیٹی کو بتایا کہ دیا میر بھاشا ڈیم سے 4500 میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی۔ دیا میر بھاشا ڈیم کا پی سی ون جولائی2009 میں منظور کیا گیا۔ پی سی ون کے مطابق دیامیر بھاشا ڈیم کی لاگت 894 ارب روپے تھی۔ دیا میر بھاشا ڈیم کی لاگت اب 1400 ارب روپے تک پہنچ چکی ہے۔ دیا میر بھاشا ڈیم کیلئے 85 فیصد زمین حاصل کرلی گئی ہے لیکن ڈیم کیلئے باقی زمین حاصل کرنے میں مشکل پیش آرہی ہے جس کے لئے گلگت بلتستان کی حکومت زمین حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔
چیئرمین واپڈا کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ہر دس سال بعد ایک ڈیم کی ضرورت ہے۔کمیٹی رکن جنید اکبر نے کہا کہ دیا میر بھاشا ڈیم کی بریفنگ دو سال سے سن رہے ہیں مگر دو سال سے صرف ایک مسجد بنائی گئی ہے۔ حکومت کی رٹ اتنی کمزور ہے کہ وہ 30 ہزار لوگوں کو وہاں سے نہیں ہٹا سکتی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: