قطری اونٹوں پر بھی پابندی

خلیجی بحران کے بعد سعودی عرب نے قطر کے جانوروں پر اپنی چراگاہوں کے استعمال پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔ سعودی حکومت نے تمام قطری چرواہوں کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنے اونٹ اور جانور فوری طور پر سعودی چراگاہوں سے نکال لیں۔ اگر ایسا نہ ہوا تو ان کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی۔
قطری حکام کے مطابق 15 ہزار اونٹ اور 10 ہزار بھڑیں اب تک واپس بلائی جا چکیں ہیں اور انہیں قطری سرحد کے اندر ہنگامی طور پر پانی اور چارہ فراہم کیا جا رہا ہے۔
قطر کے بیشتر جانور سعودی چراگاہوں پر ہی پلتے ہیں کیونکہ قطر میں اتنی بڑی چراگاہیں موجود نہیں ہیں۔ رواں ماہ سعودی عرب اور خیلجی اتحادیوں نے قطر کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا جس کے بعد قطر کی سرحدیں بند کر دی گئیں تھیں۔ ان ممالک کا الزام تھا کہ قطر دہشت گردی کی معاونت کر رہا ہے تاہم قطری حکام نے ہمیشہ الزامات کی تردید کی ہے۔
قطری حکام کا کہنا ہے کہ جب تک ملک میں جانوروں کے لئے بہتر مصنوعی چراگاہیں تیار نہیں ہوتی تب تک یہ جانور عارضی پناگاہوں میں ہی رہیں گے۔
قطری وزارت کے مطابق ان جانوروں کی ضروریات کو پورا کیا جا رہا ہے لیکن چراگاہوں کی کمی سے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر موجود ویڈیوز میں بھی جانوروں کی عظیم ہجرت کو دیکھا جا سکتا ہے اور اس میں سے کئی مناظر انتہائی درد ناک ہیں۔ جانوروں کی عالمی تنظیموں نے بھی سعودی اقدامات کی مذمت کی ہے۔
اب تک سعودی حکام نے جانوروں کے حوالے سے سخت اقدامات نہیں کیے تھے لیکن قطر پر دباؤ بڑھانے کے لئے مزید اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ سعودی عرب کی اس حرکت سے قطر میں ان کے خلاف نفرت مزید بڑھ رہی ہے۔
رائٹرز سے بات کرتے ہوئے 40 سالہ علی مغریب کا کہنا ہے کہ ہم بس سعودی عرب کی چراگاہیں استعمال کرتے تھے لیکن اب اس پر پابندی لگا کر ہمیں بھوکا مارا جا رہا ہے۔ ہم سیاست کا حصہ نہیں تھے لیکن سعودی عرب نے ہمارے ساتھ زیادتی کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: