سیف علی خان بیٹی کی بالی ووڈ میں انٹری پر ناخوش

بالی ووڈ کے نواب سیف علی خان اپنی بیٹی سارہ کی فلموں میں انٹری سے خوش نہیں ہیں اور ان کی خواہش تھی کہ سارہ شوبز سے بہتر مستقبل کا انتخاب کرتی۔
سارہ علی خان بہت جلد ہدایت کار ابھیشیک کپور کی فلم ’’کیدارناتھ‘‘ کے ذریعے بالی ووڈ میں انٹری دینے والی ہیں۔
اس فلم میں ان کے ساتھ اداکار سشانت سنگھ راجپوت مرکزی کردار میں نظرآئیں گے، تاہم سارہ کے والد سیف علی خان اپنی بیٹی کے اداکارہ بننے پر خوش نہیں ہیں۔
ایک انٹرویو کے دوران سیف علی خان نے کہا کہ سارہ نے آکسفورڈ جیسے بہترین ادارے سے تعلیم حاصل کی۔
وہ نیویارک میں رہ کر ایک اچھے پیشے کا انتخاب کرستی تھی لیکن پتہ نہیں کیوں اس نے اداکاری کا انتخاب کیا۔
سیف علی خان نے اداکاری کو غیر مستحکم قرار دیتے ہوئے کہا کہ شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے کے بعد اس بات کی کوئی ضمانت نہیں ہوتی کہ آپ کامیاب ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: