سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ ہے کہ پاکستانی ٹیم کے لئے انگلینڈ میں حالات سازگار نہیں ہوں گے لیکن گرین شرٹس اپ سیٹ کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔
شاہد آفریدی ان دنوں ہیمپشائر کاونٹی کے لئے انگلش سیزن میں حصہ لے رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کو اس کی سرزمین پر ہرانے کے لئے پاکستانی ٹیم کو وہ کارکردگی دکھانا ہوگی جو وہ ایشیائی وکٹوں دکھاتی رہی ہے۔
انگلش کنڈیشن مشکل ہیں۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم نے زیادہ تر ٹیسٹ میچ ایشیائی وکٹوں پر کھیلے ہیں۔
مصباح الحق اور یونس خان جیسے سینئرز ذمے داری لیں اور ٹیم ایشیائی وکٹوں جیسی کارکردگی انگلینڈ میں بھی برقرار رکھیں تو پاکستان ٹیم کچھ بھی کرسکتی ہے۔