پاکستان اور افغانستان سرحدی جھڑپوں کے بعد سرحدی انتظام کے حوالے سے پاک افغان مذاکرات بے نتیجہ رہے تاہم بارڈر مینجمنٹ کیلئے رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
روزنامہ جنگ کے مطابق پاکستانی حکام نے افغان وفد پر واضح کر دیا کہ کراسنگ پر 4 گیٹ تعمیر کئے جائیں گے۔
افغان وفد نے مختلف خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھایا اور چیک پوائنٹس کی تعمیر پر اعتراض کیا۔
افغان وفد نے پاکستانی وفد سے مذاکرات کے بعد سرتاج عزیز سے بھی ملاقات کی جس میں بارڈر مینجمنٹ کا معاملہ خوش اسلوبی سے نمٹانے پر اتفاق کیا گیا جبکہ اس سلسلے میں آئندہ بھی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
برطانوی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق پاکستان اور افغانستان بارڈر مینجمنٹ کے معاہدے تک پہنچنے میں ناکام ہوگئے ہیں۔
دفترخارجہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ خارجہ امور کے سربراہان اس ہفتے تاشقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربرائی اجلا س میں مزید بات چیت کریں گے۔