بھارت کی دفاعی شعبے میں 100 فیصد غیر ملکی سرمایہ کاری کی اجازت

انڈیا نے دفاع کے شعبے میں 100 فیصد غیر ملکی سرمایہ کاری کی اجازت دے دی۔ بھارتی حکومت کو امید ہے کہ ملک کے اندر فوجی ساز و سامان تیار کرنے کی کوششوں کو فروغ ملے ہوگا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے نئی پالیسی کے اعلان کیا۔ انکا کہنا تھا کہ انڈیا میں سرمایہ کاری کی رکاوٹیں ختم کر دی گئی ہیں جس سے لوگوں کو بڑی تعداد میں روزگار ملے گا۔

weapon

وفاقی وزیر نرملا سیتارمن نے کہا کہ نئی پالیسی کے عمل میں آنے سے بڑی کمپنیاں جدید ٹیکنالوجی لے کر انڈیا آئیں گی۔

شعبہ شہری ہوابازی میں صرف ائرپورٹس میں سرمایہ کاری کی جا سکے گی۔ اب سنگل برانڈ رٹیل کی بھی اجازت دے دی ہے۔ یعنی ایک ہی برانڈ کے شو روم کھولے جاسکیں گے

بھارتی حکومت نے’میک ان انڈیا‘ یا ملک کے اندر ہی صنعتی پیداوار کو فروغ دینے کی پالیسی کے تحت یہ اقدامات کیے ہیں۔

حکومت کا دعویٰ ہے کہ گذشتہ دو سال میں وہ تقریباً 55 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے جو کانگریس کے دور اقتدار سے کہیں زیادہ ہے۔

اسحلہ درآمد کرنے والے ممالک کی فہرست میں انڈیا کا نام سرفہرست ہے

x

Check Also

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے اپنے دیرینہ دوست سے منگنی کرلی

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے اپنے دیرینہ دوست کلارک گے فورڈ سے منگنی ...

سری نگر: بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 3 کشمیری شہید

سری نگر: ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج نے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کردیا۔ کشمیر ...

بورس جانسن وزیراعظم کی دوڑ سے باہر

لندن کے سابق میئر اور کنزرویٹو جماعت کے رہنما بورس جانسن نے اعلان کیا ہے ...

%d bloggers like this: