جنگوں کے باعث مہاجرین کی تعداد ساڑھے 6 کروڑ سے تجاوز کر گئی: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے کمیشن برائے مہاجرین نے کہا ہے کہ دنیا میں جنگوں اور تنازعات کے سبب بے گھر ہونے والے افراد کی تعداد چھ کروڑ پچاس لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

ادارے کا کہنا ہے کہ ایک سال کے دوران تارکین وطن‘ پناہ گزینوں یا آئی ڈی پیز کی تعداد میں پچاس لاکھ نفوس کا اضافہ ہوا جس کا مطلب یہ ہے کہ دنیا میں ہر ایک سو تیرہ میں سے ایک شخص بے گھر ہے۔

یون ایچ سی آر کے سربراہ نے پناہ گزینوں کے بحران سے نبرد آزما یورپ میں غیر ملکیوں سے نفرت کوپریشان کن قراردیا جہاں انتہا پسندانہ سوچ اور امیگریشن کی مخالفانہ پالیسیوں کو حمایت ملی ہے۔ مہاجرین کے عالمی دن پر جاری کردہ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں موجود مہاجرین میں سے نصف شام‘ افغانستان اور صومالیہ کے شہری ہیں۔

x

Check Also

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے اپنے دیرینہ دوست سے منگنی کرلی

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے اپنے دیرینہ دوست کلارک گے فورڈ سے منگنی ...

سری نگر: بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 3 کشمیری شہید

سری نگر: ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج نے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کردیا۔ کشمیر ...

بورس جانسن وزیراعظم کی دوڑ سے باہر

لندن کے سابق میئر اور کنزرویٹو جماعت کے رہنما بورس جانسن نے اعلان کیا ہے ...

%d bloggers like this: