فوج کی کارروائی، طالبان کمانڈر عصمت اللہ شاہین کا بیٹا ہلاک

پاک فوج کی ٹانک میں کارروائی کے دوران انتہائی مطلوب 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جن کے قبضے سے اسلحہ بارود بھی برآمد ہوا۔ مرنے والوں میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے کمانڈر عصمت اللہ کا بیٹا بھی شامل ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ٹانک کے علاقے پنگ ایریا میں دہشت گردوں کی موجودگی کی انٹیلی اطلاعات پر آپریشن کیا گیا جس میں انتہائی مطلوب 4 دہشت گرد مارے گئے۔
ترجمان پاک فوج کےمطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان عصمت اللہ شاہین گروپ سے ہے جن میں کمانڈر وصی اللہ اور کمانڈر زولام الدین عرف ظلمت بھی شامل ہیں۔
عصمت اللہ شاہین کا بیٹا عمر عصمت اللہ شاہین اس گروہ کا نائب کمانڈر تھا، اس کے علاوہ زمان عرف طوفان بھی مارا گیا۔ عصمت اللہ شاہین حملے کے وقت وہاں موجود نہیں تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: