لاہور قلندرز کی اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست

پاکستان سپر لیگ کے 14ویں میچ میں لاہور قلندرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو ایک وکٹ سے شکست دے دی۔ لاہور نے 146 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کر لیا۔
شارجہ میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے 14ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنائے۔
جواب میں لاہور قلندرز کی ابتدائی میں ناکامی کے باوجود میچ جیتنے میں کامیاب رہی، آخری اوور میں گرانٹ ایلیٹ نے چھکا لگا کر ٹیم کو فتح دلا دی۔
لاہور قلندرز کے کپتان برینڈن میکلم نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، ڈیون اسمتھ اور رفعت اللہ مہمند نے اننگز کا آغاز کیا۔
دونوں کھلاڑی بالترتیب 20 اور 18 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جب کہ بریڈ ہیڈن بھی ایک بار پھر ناکام دکھائی دیے اور صرف ایک رنز پر آؤٹ ہوگئے۔
بین ڈکٹ 14 اور کپتان مصباح الحق 16 رنز پر آؤٹ ہوئے جب کہ شین واٹسن بھی اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ نہ کرسکے اور صرف 7 رنز پر چلتے بنے۔
آخری وقت میں شاداب خان نے 24 گیندوں پر 3 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 42 رنز بناکر ٹیم کا اسکور مستحکم کیا جب کہ عماد بٹ نے 17 رنزبنائے۔
لاہور قلندرز کی جانب سے نوجوان فاسٹ بولر عامر عامین نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا جب کہ یاسر شاہ نے 2 اور سہیل تنویر، سنیل نارائن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں لاہور کے کپتان برینڈن میکلم اور کیمرون ڈیلپورٹ نے اننگز کا آغاز کیا لیکن دونوں کھلاڑی 29 کے مجموعی اسکور پر 12 اور 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
فخر زمان بھی صرف 6 رنز ہی بناسکے اور محمد رضوان بھی 3 رنز پر پویلین واپس لوٹ گئے لیکن عمر اکمل نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے 42 گیندوں پر 3 چھکے اور 8 چوکوں کی مدد سے 66 رنز کی اننگز کھیلی۔
آخری لمحات میں میچ انتہائی دلچسپ مراحل میں داخل ہوگیا جہاں سنیل نارائن نے ایک ہی اوور میں 2 چھکے لگائے لیکن وہ بھی 12 رنز پر آؤٹ ہوگئے تاہم گرانٹ ایلیٹ آخری لمحات تک وکٹ پر موجود رہے اور آخری اوور کی دوسری گیند پر چھکا لگا کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا۔
اسلام آباد کی جانب سے رومان رئیس نے 3 ، شاداب خان نے 2، محمد عرفان اور شین واٹسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: