امریکی ریاست نیو میکسیکو کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ہو گئی۔ آگ لگنے سے علاقے میں درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔ آ گ کے باعث قریبی آبادیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے ۔ گورنر نے ایمرجنسی کا اعلان کرتے ہوئے تمام ذرائع استعمال کرنے کا حکم دیا ہے۔ آگ بجھانے کیلئے فائر فائٹر طیارے بھی حصہ لے رہے ہیں۔