بھارتی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ سیکرٹری خارجہ ایس جے شنکر نے سولہ ،سترہ جون کو چین کا خفیہ دورہ کیا
جس میں بھارت نے نیوکلیئر سپلائر گروپ کی رکنیت کی حمایت کے لیے چین سے مدد مانگی ہے۔ بھارت نے چین کو کسی بھی ملک کے ممبر بننے کی راہ میں رکاوٹ نہ ڈالنے کی یقین دہانی بھی کرائی ۔ بھارتی سیکرٹری خارجہ ایس جے شنکر کا حالیہ ہفتوں میں یہ چین کا دوسرا دورہ ہے ۔ نیو کلئیر سپلائر گروپ کا اجلاس 24 جون کو جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں ہونے جا رہا ہے ۔
دوسری طرف بھارتی وزیرا عظم نریندر مودی اور چین کے صدر ژی جن پنگ کے درمیان شنگھائی تنظیم تعاون اجلاس کے موقع پر 23 جون کو تاشقند میں ملاقات کرینگے