پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا چین نیوکلیئر سپلائرگروپ میں بھارت کی شمولیت کا مخالف نہیں ہے اور پاکستان گروپ میں شمولیت کی مخالفت نہیں کرسکتا۔ سشما سوراج نے کہا پاکستان کے ساتھ مذاکرات ختم نہیں ملتوی ہوئے ہیں اور پٹھان کوٹ حملے پر پاکستان نے بھارتی تحقیقاتی ٹیم کے دورے کو مسترد نہیں کیا بلکہ مزید وقت مانگا ہے تمام معاملات پر براہ راست بات چیت کی ضرورت ہے لیکن کسی تیسرے فریق کو ملوث نہ کیا جائے