افغانستان بھی پاکستان کو آنکھیں دکھانے لگا

ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے دوران بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور افغان صدر اشرف غنی نے پاکستان کے خلاف زہر اگلنے کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔ اشرف غنی نے پاکستان کی 50 کروڑ ڈالر کی امداد کا تذکرہ بھی کیا ہے۔
افغان صدر اشرف غنی نے اپنے خطاب میں ایک بار پھر پاکستان پر طالبان کو پناہ دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ سرکردہ طالبان رہنما نے پاکستان کی جانب سے مدد ملنے کا اعتراف کیا۔ پاکستان کی جانب سے افغانستان کی تعمیرنو کے لیے 50 کروڑ ڈالرفنڈ کا خیر مقدم کرتے ہیں لیکن دہشت گردی ختم ہوئے بغیر پاکستان کی امداد کا فائدہ نہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سرتاج عزیز اس رقم کو دہشت گردی ختم کرنے پر بھی خرچ کرسکتے ہیں۔
اشرف غنی کا کہنا تھا کہ انسداد دہشت گردی کے لیے خطے میں مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ بھارت بغیر کسی شرائط کے ہماری مدد کرتا ہے، افغانستان میں دیر پا قیام امن اور استحکام پر توجہ دے رہے ہیں، ملکی اداروں کو مضبوط بنا رہے ہیں۔

ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے سلسلے میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان کا نام لئے بغیر دہشت گردوں کی معاونت کا الزام عائد کیا ہے۔
نریندر مودی کا کہنا تھا کہ خطے کو بدامنی کے چیلنج کاسامنا ہے۔ دہشت گردی افغانستان کے امن اور استحکام کے لئے خطرہ ہے۔ خطے میں امن کے لئے افغانستان میں قیام امن ضروری ہے
ہمیں مل کر دہشت گردی کے نیٹ ورک کو توڑنا اور سرپرستی کرنے والوں کو روکنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے نیٹ ورک کو ختم کرنے کے لیے بھرپور عزم کی ضرورت ہے۔
دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے ممالک کے درمیان روابط بڑھانا ہوں گے جب کہ دہشت گردی میں تعاون کرنے والوں کے خلاف لازمی کارروائی کی ضرورت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: