پاکستان کا بھارت سے مذاکرات کا عندیہ

مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے موقع پر کہا ہے کہ پاکستان امن کا خواہش مند ہے اور امن کیلئے بھارت سے مذاکرات کیلئے تیار ہے۔
سرتاج عزیز نے یہ پیشکش مقامی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کی۔ انہوں نے کہا جب بھی بھارت سے بات ہوگی، دہشت گردی کا موضوع بھی زیر بحث آئے گا۔
دریں اثنا سرتاج عزیز کی بھارتی مشیر برائے قومی سلامتی اجیت دوول سے بھی ملاقات ہوئی ہے۔ دونوں رہنمائوں کے مابین ملاقات میں پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات، امن اور تعلقات میں بہتری کے معاملات زیر بحث آئے ہیں۔
سرتاج عزیز نے ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے سلسلے میں جاری ملاقاتوں میں افغان صدر اشرف غنی سے بھی ملاقات کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: