پاک بھارت مصالحت کی ایرانی پیشکش

ایران نے پاکستان اور ہندوستان کے درمیان مسئلہ کشمیر سمیت دیگر مسائل کے حل کے لیے ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی ہے۔ یہ پیشکش ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے دوران ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے کی۔
ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا کہ ایران کیلئے پاکستان اور بھارت دونوں ہی بہت اہم ہیں اور اگر ایران ان کے درمیان کوئی ثالثی کا کردار ادا کرسکتا ہے تووہ اس کیلئے تیار ہے۔
ایرانی نے دونوں ممالک کے درمیان جاری کشیدگی کو کم کرنے کے لیے معاونت کی پیش کش بھی کی۔

جواد ظریف نے کہا کہ ایران اپنے پیارے دوست ممالک پاکستان اور ہندوستان کے درمیان اچھے تعلقات کے لیے پرامید ہے۔
ایران کی جانب سے پاکستان اور ہندوستان کے درمیان مصالحت کے لیے کردار ادا کرنے کی پیش کش ایک ایسے وقت میں آئی ہے جب پاکستان کی جانب سے وزیراعظم کے خارجہ امور کے مشیر سرتاج عزیز ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کے لیے ہندوستان میں موجود ہیں۔
ایران اور پاکستان کے درمیان گیس پائپ لائن منصوبے پر کام جاری ہے۔ یہ پائپ لائن بھارت تک لے جائی جائے گی اور دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات ہی اس منصوبے کی تکمیل کی ضمانت ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: