بھارت کے بعد برطانیہ میں بھی کرنسی بحران

معلوم ہوتا ہے کہ برطانیہ بھارتی کرنسی بحران سے بے حد متاثر ہوا ہے۔اس کا اندازہ لگانے کو یہ امر کافی ہے کہ برطانیہ میں بھی کرنسی بحران کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔
برطانیہ نے کچھ ماہ قبل 5 پونڈ کے نئے نوٹ جاری کئے تھے جن میں جانوروں کی چربی سے تیار کیا جانا والا ایک عنصر شامل تھا۔ اب جب برطانوی عوام کو اس بارے میں معلوم ہورہا ہے تو ایسے ادارے سامنے آرہے ہیں جن میں یہ نوٹ لینے سے معذرت کی جارہی ہے۔
گزشتہ روز ایک ریسٹورنٹ کی خبر سامنے آئی تھی کہ انہوں نے پانچ پونڈ کا نوٹ لینے سے معذرت کرلی ہے۔ اب ایک رپورٹ سامنے آئی ہے جس کے مطابق برطانیہ میں موجود مندر بھی یہ نوٹ قبول نہیں کررہے ہیں۔
ان نوٹوں کی تیاری میں ٹیلو استعمال ہوا ہے۔ ٹیلو جانوروں کے گردے، معدے اور دیگر اعضاء کے گرد جمع ہونے والی سخت چربی سے تیار کیا جاتا ہے۔
حکومت کا ارادہ ہے کہ وہ پرانے نوٹوں کی جگہ مئی 2017 تک یہی نوٹ مکمل طور پر جاری کرے گی۔ ان نوٹوں کی تیاری میں پولیمر بھی استعمال ہوا ہے۔
نیشنل کونسل آف ہندو ٹیمپل، یو کے کے ستیش شرما کہتے ہیں کہ وہ ایسے کم از کم 3 مندروں سے واقف ہیں جہاں ایسے نوٹ قبول نہیں کئے جارہے ہیں۔
نوٹ کے مخالفین کا کہنا ہے کہ اگر عوام سے کہا جائے کہ اس نوٹ میں کتے یا بلی کا ایک سلائس ہے تو برطانیہ میں ایک بھونچال آجائے گا۔
لیکن چونکہ ہم گائے، بھیڑ اور سور وغیرہ کو ذبح کرنے کے عادی ہوچکے ہیں، اس لئے ہمیں اس کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ اگر کسی قدر عمومی نوعیت کا ہے کہ تو اس کے حامیوں کو چاہئے کہ وہ بنک آف انگلینڈ کو اپنے جسم کا کچھ حصہ بھی نوٹ بنانے کیلئے عطیہ کریں۔
یاد رہے کہ بھارت میں پانچ سو اور ایک ہزار کے نوٹوں کی منسوخی کی وجہ سے کرنسی بحران اس قدر شدت اختیار کر چکا ہے کہ ملک بھر میں ہزاروں شادیاں رقوم نہ ہونے کے سبب ملتوی کی جاچکی ہیں جبکہ قطاروں میں لگنے والے 70 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: