برطانوی رکن پارلیمنٹ جو کوکس کے مبینہ قاتل کو عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ ملزم نے عدالت کو اپنی تاریخ پیدائش اور گھر کا ایڈریس نہیں بتایا ۔ پولیس نے تھامس مائر کو رکن پارلیمنٹ جو کوکس کو قتل کرنے کا ملزم قرار دیا ہے ۔ عدالت کے استفسار کرنے پر قاتل نے عدالت کو اپنا نام “غدار کی موت ، برطانیہ کی آزادی” بتا دیا
دوسری طرف برطانوی حکام نے نے اراکین اسمبلی کو اپنی سیکورٹی کا از سر نو جائزہ لینے کی ہدایت بھی کی ہے ۔