کولمبیا میں طیارہ گر گیا، 9برازیلی فٹبالرز سمیت76ہلاک

چارٹرڈ طیارہ کولمبیا میں گرنے سے برازیلی فٹبال کلب کے 9 کھلاڑیوں سمیت 76 افراد ہلاک ہو گئے، طیارہ کھلاڑیوں کو لے کر بولیویا سے کولمبیا جا رہا تھا۔
طیارے میں کریو سمیت 81 افراد سوار تھے، ایک فٹبالر اور 4 دیگر افراد شدید زخمی ہیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ مرنے والوں میں برازیل کی نیشنل ٹیم کا کوئی فٹبالر شامل نہیں۔
حادثہ اس وقت پیش آیا جب جنوبی امریکی ملک بولیویا سے ایک طیارہ کولمبیا جارہا تھا کہ کولمبین شہر میڈلیئن سے 50 کلو میٹر دورپہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثہ ممکنہ طور پر ایندھن ختم ہونے یا فیول ٹینک میں کسی خرابی کے باعث پیش آیا۔
جائے حادثہ سے لاشیں نکالنے کا سلسلہ جاری ہے، مزید کسی کے زندہ بچنے کی امید نہیں ہے۔ طیارے کو پیش آنے والے حادثے کا پتہ چلانے کے لئے بلیک باکس قبضے میں لے لیا گیا ہے۔
واقعے کے بعد کولمبین حکام نے امدادی ٹیموں کو زمینی راستے سے جائے حادثہ کی جانب روانہ کردیا تھا جب کہ موسم کی خرابی کے باعث فضائی امداد بروقت نہیں بھیجی جاسکی اور کولمبیئن ایئرفورس کو بھی ریسکیومشن منسوخ کرنا پڑا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: