احمد کا علاج امریکا سے کرانے کی منظوری

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کیڈٹ کالج لاڑکانہ کے طالبِ علم احمد کے امریکا میں علاج کی منظوری دے دی ہے۔ میڈیکل بورڈ نے لاڑکانہ کیڈٹ کالج میں تشد کا شکار بننے والے طالب علم احمد کو علاج کے لیے بیرون ملک بھیجنے کی سفارش کی تھی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے محکمہ صحت کو بچے اور اس کے والد کے پاسپورٹ بنانے سمیت محکمہ فائنانس کوبچے کے علاج کے اخراجات کے لیے رقم جاری کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
سیکریٹری صحت ڈاکٹرعثمان چاچڑ کا کہنا ہے کہ بچے کے ساتھ اس کے والد کو امریکہ بھیجا جائے گا، دونوں کو ایئر ایمبولینس کی بجائے عام فلائیٹ سے امریکا بھیجا جائے گا۔
بچے کا علاج سن سنارٹی چلڈرن اسپتال اوہائیو میں ممکن ہے جہاں بچے کا علاج ماہرامراضِ اطفال ڈاکٹررابن ٹی کارٹن کریں گے جب کہ بچے کی صحت یابی میں 3 سے 6 ماہ لگیں گے۔
واضح رہے کیڈٹ کالج لاڑکانہ کے 14 سالہ طالب علم محمد احمد کو استاد نے تشدد کا نشانہ بنایا جس کے باعث طالب علم کی گردن کی ہڈی ٹوٹ گئی اور وہ ذہنی صلاحیت سے بھی محروم ہوگیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: