20 برسوں میں وقت پر ریٹائر ہونے والا پہلا آرمی چیف کون سا ہے؟

 

پاکستان کی تاریخ میں بہت کم ایسا دیکھنے میں آیا جب پاک فوج کا سربراہ اپنے مقررہ وقت پر ریٹائر ہوا ہو۔

جنرل جہانگیر کرامت کو 3 سال کیلئے آرمی چیف بنایا گیا مگر دو برسوں بعد ہی انہیں استعفیٰ دینا پڑ گیا۔ جس کے بعد جنرل پرویز مشرف کو پاک فوج کا سربراہ بنایا گیا۔

گزشتہ بیس برسوں میں جنرل پرویز مشرف نے تقریبا 9 سال فوج کی کمان اپنے پاس رکھی۔ جس کے بعد 2007 میں پرویز مشرف نے فوج کی کمان جنرل اشفاق پرویز کیانی کے حوالے کی۔ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے بھی مدت ملازمت میں توسیع لینا مناسب سمجھا اور 2007 سے 2013 تک آرمی چیف رہے۔

اس کے بعد جنرل راحیل نے 2013 میں فوج کی کمان سنبھالی اور ملازمت میں توسیع نہ لینے کا فیصلہ کیا۔

20 برسوں میں جنرل راحیل شریف پاک فوج کے پہلے سربراہ ہیں جو وقت پہ ریٹائر ہوئے اور فوج کی کمانڈ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے حوالے کی۔

جنرل راحیل شریف سے پہلے جنرل وحید کاکڑ ایسے آرمی چیف تھے جنہوں نے اپنے تین سال مکمل کیے اور وقت پر ریٹائر ہوئے۔ انہوں نے 11 جنوی 1993 کو عہدہ سنبھالا اور 12 جنوری 1996 کو ریٹائر ہوئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: