فوج کی کمان جنرل باجوہ کے حوالے

پاک فوج کی کمان جنرل قمر جاوید باجوہ کے حوالے کر دی گئی، جنرل راحیل شریف نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہونے والی تقریب میں کمانڈ کی علامتی ملاکا کین اسٹک جنرل قمر باجوہ کے حوالے کی۔
تقریب کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے ہوا، جس کے بعد پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے تقریب کے مہمان خصوصی جنرل راحیل شریف اور کمان سنبھالنے والے جنرل قمر جاوید باجوہ کو سلامی پیش کی۔
جنرل راحیل شریف اور جنرل قمر جاوید باجوہ نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ تقریب میں اعلیٰ عسکری حکام موجود تھے جبکہ وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق و دیگر وزراء بھی تقریب میں شریک تھے۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل زبیر حیات، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ اور پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر مارشل سہیل امان، سابق آرمی چیف اشفاق پرویز کیانی بھی مہمانوں میں شامل تھے۔
ملٹری بینڈ نے مارچ پاسٹ کرتے ہوئے قومی ترانوں اور علاقائی نغموں کی دھنیں بجاکر شرکاء کا جوش و جذبہ مزید بلند کیا۔
کمان کی تبدیلی کی تقریب سے قبل سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور کمان سنبھالنے والے جنرل قمر جاوید باجوہ نے یاد گار شہداء پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: