پاکستان نیوزی لینڈ کے ہاتھوں وائٹ واش

نیوزی لینڈ نے ہملٹن ٹیسٹ بھی اپنے نام کرتے ہوئے پاکستان کو 2 میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کر دیا ہے، 1983 کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب پاکستان نیوزی لینڈ سے کوئی ٹیسٹ سیریز ہارا ہے۔
ہملٹن ٹیسٹ میں پاکستان کو 369 رنز کا ہدف ملا تھا، پاکستانی ٹیم 230 رنز پر ڈھیر ہو گئی، یوں نیوزی لینڈ نے میچ 138 رنز سے جیت لیا۔
پاکستان کی طرف سے اوپنر سمیع اسلم اور اظہر علی نے عمدہ بیٹنگ کی اور 131 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی، لیکن ان کے بعد کوئی بیٹسمین نہ چلا اور محنت ضائع گئی۔
اگلے 99 رنز میں باقی ساری ٹیم آؤٹ ہو کر پویلین جا بیٹھی۔ سمیع اسلم 91 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جب کہ کپتان اظہر علی نے 58 رنز بنائے۔
بابر اعظم 16، سرفراز احمد 19، یونس خان 11، اسد شفیق 0، سہیل خان 8، محمد عامر 0، وہاب ریاض 0 اور عمران خان بھی 0 پر آؤٹ ہوئے، رضوان 13 رنز کےساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
اس سے قبل نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 271 رنز بنائے تھے جب کہ پاکستانی ٹیم 216 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ پہلی اننگز میں پاکستان کے بابر اعظم نے 90 رنز بنائے جو اننگز کی واحد نصف سنچری تھی۔
پاکستان کو سیریز کے پہلے میچ میں بھی شکست ہوئی تھی، اس طرح نیوزی لینڈ نے سیریز پانے نام کر لی۔
پاکستانی ٹیم اب نیوزی لینڈ سے ہی آسٹریلیا کے دورے پر روانہ ہو گی جہاں ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے۔ پی سی بی نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لئے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: