جموں میں بھارتی کیمپ پر عسکریت پسندوں کا حملہ

مقبوضہ جموں میں بھارتی فوج کے کیمپ پر عسکریت پسندوں نے حملہ کیا ہے، حملے میں بی ایس ایف کا ایک جوان مارا گیا ہے جب کہ 2 اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نگروٹا کیمپ کے قریبی علاقے کو فوج نے گھیرے میں لے لیا ہے، علاقے کے اسکول بند کر دیئے گئے ہیں جب کہ شہریوں کو گھروں سے باہر نہ آنے کی ہدایت کی ہے۔
بھارتی چینل ٹائمز ناؤ نے حملہ شروع ہونے کے فوری بعد ہی یہ الزام بھی لگا دیا کہ حملہ آور پاکستان سے آئے اور انہوں نے ورکنگ باؤنڈری کراس کرنے کے بعد حملہ کیا۔
بھارتی فوج کے مطابق دہشت گردوں نے صبح ساڑھے 5 بجے کے قریب کیمپ پر حملہ کیا، ان کی درست تعداد کا اندازہ نہیں ہے۔ بھارتی فوج کے بریگیڈیئر کے مطابق فی الحال یہ بتانا مشکل ہے کہ حملہ آور کون ہیں اور کہاں سے آئے۔
صبح ساڑھے 5 بجے شروع ہونے والا حملہ اب تک جاری ہے، کم سے کم 3 خود کش حملہ آوروں کی موجودگی کا بھی انکشاف کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: