وزیراعظم، عمران خان کی نااہلی کی درخواستیں خارج

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعظم نوازشریف اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی نااہلی کے لئے دائر کی گئی درخواستیں خارج کردی ہیں۔

نوازشریف اور عمران خان کی نااہلی کی درخواستیں عام شہریوں نے دائر کی تھیں۔

درخواست گزار نے الزام عائد کیا تھا کہ وزیراعظم کے علاج پر کروڑوں روپے سرکاری خزانے سے خرچ کئے گئے جبکہ عمران خان پر شوکت خانم ہسپتال کے فنڈز کو آف شور کمپنیوں میں لگانے کا الزام لگایا گیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے عدم ثبوت کی بنا پر درخواستوں کو غیرسنجیدہ قرار دے کر مسترد کر دیا۔

الیکشن کمیشن نے درخواست گزاروں کو ہدایت کی کے وہ سنجیدہ ہیں تو درخواستیں مکمل شواہد کے ساتھ پیش کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: