پنجاب کابینہ کے حجم میں اضافہ

پنجاب کابینہ میں شامل 11 نئے وزراء آج اپنے عہدے کا حلف اٹھا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
پنجاب کابینہ میں پہلے سے ہی وزراء کی تعداد 20 تھی۔ اب مزید 11 وزراء کے اضافے کے بعد یہ تعداد 31 ہوچکی ہے۔
نئے وزرا میں جہانگیر خانزادہ، نغمہ مشتاق، امانت اللہ خان شادی خیل، خواجہ سلمان رفیق، شیخ علائو الدین، محمد منشااللہ بٹ، مہر اعجاز احمد، سید زعیم حسین قادری، محمد نعیم اختر خان بھابھا، سید رضا علی گیلانی اور ملک احمد یار ہنجرا شامل ہیں۔
اس کے علاوہ صوبائی اراکین اسمبلی ملک محمد احمد خان او رانا محمد اصغر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے معاون خصوصی ہوں گے۔
خواجہ عمران نذیر، رانا مقبول احمد اور عظیم الحق مشیر ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: