ذہانت بڑھانی ہے تو آئس کریم کھائیں

آئس کریم کے دیوانوں کیلئے خوشخبری ہے کہ ماہرین نے اب آئس کریم کو ذہانت بڑھانے کا ذریعہ قرار دیا ہے۔ آئس کریم کی افادیت کیلئے ماہرین نے اسے صبح ناشتے میں کھانے کا مشورہ دیا ہے۔
ٹوکیو کی کیورین یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے پروفیسر یوشی ہیکو نے مذکورہ تحقیق مرتب کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ صبح ناشتے میں باقاعدگی سے آئس کریم کھانے والے افراد، اپنے ہم عمر دیگر افراد کے مقابلے میں زیادہ ذہین ہوتے ہیں۔
آئس کریم کے ذہانت سے تعلق کی بنیادی وجہ ماہرین نے الفا لہروں کو قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ناشتے میں آئس کریم کھانے سے جسم میں ان لہروں کا اضافہ ہوتا ہے۔
الفا لہریں انسانی دماغ کو متحرک کرنے کا باعث ہوتی ہیں۔ جس کی وجہ سے امکان ہے کہ وہ افراد جن میں الفا لہریں زیادہ پیدا ہوں گی، ان میں ذہانت کی سطح بھی دیگر سے زیادہ ہوگی۔
اس سلسلے میں تحقیق کیلئے طلبا کے دو گروہ بنائے گئے تھے۔ ایک گروہ کو صبح ناشتے میں آئس کریم کھلائی جاتی تھی جبکہ دوسرے گروہ کو دیگر اشیاء ناشتے میں دی جاتی تھیں۔
ان افراد کی ذہنی صلاحیتیں کمپیوٹر کے ذریعے جانچی گئیں تھیں۔ ماہرین نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ ناشتے میں آئس کریم کھانے والے ذہنی دبائو کا شکار بھی نہیں ہوتے ہیں۔
ماہرین نے ایسا ہی ایک اور تجربہ ٹھنڈے پانی کے ذریعے بھی کیا تھا۔ اس میں بھی یہی امر سامنے آیا کہ ٹھنڈا پانی پہنے والے افراد میں بھی ذہانت کی سطح دوسروں سے زیادہ تھی۔
ان دو تحقیقات کی بنیاد پر یہ بھی کہا جاسکتا ہے کہ “دماغ کو ٹھنڈا” رکھنے کا محاورہ ایجاد کرنے والا یقیناً انسانی دماغ کی اس صلاحیت سے واقف تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: