چائے والا کی پہلی میوزک ویڈیو آج ریلیز

اسلام آباد کے چائے والے کے نام سے شہرت پانے والے ارشد خان کی پہلی میوزک ویڈیو آج ریلیز ہورہی ہے۔ انہوں نے لاہور کے ریپر اسد اسحاق جو سڈ مسٹر ریپر کے نام سے مشہور ہیں، کی ویڈیو میں کام کیا ہے۔
ارشد خان، اسلام آباد کے ایک چائے خانے پر کام کرتے تھے۔ انہیں ایک مقامی فوٹوگرافر نے دریافت کیا اور ان کی تصاویر کھینچیں۔ نیلی آنکھوں اور پرکشش نقوش کی وجہ سے ارشد خان جلد ہی دنیا بھر میں مشہور ہوگئے۔ حتیٰ کہ بی بی سی اور سی این این نے بھی ارشد خان کی شہرت کے سبب انہیں خبروں کا حصہ بنایا۔
ارشد خان کی شہرت کو دیکھتے ہوئے انہیں متعدد کمرشلز اور ماڈلنگ کی پیشکش بھی کی گئیں۔ اس سلسلے کی پہلی کاوش آج سامنے آرہی ہے۔
سڈ مسٹر ریپر کی اس میوزک ویڈیو کا مرکزی خیال بھی چائے والے کے گرد ہی گھومتا ہے۔ اس ریپ سانگ کا ٹیزر گزشتہ روز جاری کیا گیا تھا جسے بے حد پسند کیا گیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: