خالصتان لبریشن فورس کا سربراہ جیل توڑ کے فرار

خالصتان لبریشن فورس کے سربراہ ہرمیندر منٹو جیل توڑ کے فرار ہوگئے۔ پولیس فورس کے مطابق جیل پر حملہ کرنے والوں نے سیکیورٹی فورسز کی وردی پہن رکھی تھی۔
کے ایل ایف کے سربراہ کو بھارتی پولیس نے 2014 میں گرفتار کیا تھا۔ انہیں پٹیالہ ڈسٹرکٹ میں واقع نبھا جیل میں رکھا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق آج صبح 10 حملہ آوروں نے جیل پر حملہ کیا اور ہرمیندر منٹو کو چھڑا کے لے گئے۔ ہرمیندر منٹو بھارتی پولیس کو دہشت گردی سے متعلق 10 کیسز میں مطلوب ہیں۔
ہرمیندر منٹو کے خلاف رجسٹر کیسز میں ہلوارا کے ایئر فورس سٹیشن سے برآمد ہونے والے دھماکہ خیز مواد اور ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ گرمیت رام رحیم سنگھ پر حملے جیسے واقعات شامل ہیں۔
ہرمیندر سنگھ کے ہمراہ پانچ دیگر مجرم بھی فرار ہوئے ہیں۔
ریاست ہریانہ کی پولیس نے ہائی الرٹ جاری کردیا ہے۔ جموں کشمیر کو ریاست سے ملانے والی سرحد پر بھی خصوصی نگرانی کی جارہی ہے۔
پنجاب پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے اپنے دو ساتھیوں کو ہتھکڑیاں بھی لگا رکھی تھیں جس کی وجہ سے انہیں دھوکا ہوا اور وہ انہیں اصلی پولیس فورس کے جوان سمجھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: