عمران خان کا بانکی مون کے نام خط

اپوزیشن جماعت تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کو خط لکھا ہے۔ خط میں انہوں نے بھارتی جارحیت کے بارے میں بانکی مون کو اپنی تشویش سے آگاہ کیا ہے۔ سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ  اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ بین الاقوامی قوانین کے تحت عالمی امن اور سلامتی کا تحفظ یقینی بنائے۔ مسئلہ کشمیر بھی اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر عرصے موجود ہے تاہم اسے مسلسل نظرانداز کیا جارہا ہے۔

انہوں نے خط میں بھارت کی لائن آف کنٹرول اور ورکنگ بائونڈری پر جاری جارحیت کے بارے میں بھی تذکرہ کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ بھارتی دراندازی کو روکنے کیلئے ادارہ اپنا کردار ادا کرے۔

عمران خان نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کے حوالے سے اقوام متحدہ کے مبصرین مقرر کرنے سمیت سلامتی کونسل کے باب ہفتم کے تحت سلامتی کونسل کا فوری اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: