کیماڑی آئل ڈپو کی آگ بے قابو، 2 ہلاک

کیماڑی آئل ٹرمینل میں لگی آگ بے قابو ہونے لگی ہے۔ ہلاکتوں کی تعداد 2 ہوچکی ہے۔ آگ پورٹ پر کھڑے نجی کمپنی کے ٹینکر میں لگی ہے۔ دھماکے سے لگنے والی آگ سے ٹینکر کی چھت دھماکے سے اڑ گئی۔

کے پی ٹی فائر چیف کے مطابق اس وقت مذکورہ علاقے میں چار سے زائد افراد موجود تھے، جنہیں دھماکے کے وقت فضا میں بلند ہوتے دیکھا گیا ہے۔ ٹینکروں کے درمیان جگہ بے حد کم ہے اور آگ کی شدت زیادہ ہے، اس لئے ان افراد کی تلاش میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

خدشہ ہے کہ یہ چاروں افراد جھلس چکے ہیں۔ یہ افراد سروے کیلئے آئل ٹینکر کے پاس موجود تھے۔ جس ٹینکر میں آگ لگی ہے، اس میں 1 ہزار ٹن کے قریب فیول موجود ہے۔

آگ کی شدت کا انداز اس امر سے لگایاجاسکتا ہے کہ اسے بجھانے کیلئے 11 فائربرگیڈ گاڑیاں کام کررہی ہیں۔ پاک بحریہ کے جوان بھی اب موقع پر پہنچ چکے ہیں۔

کے پی ٹی فائر چیف سعید جدون نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ٹینکر پھٹنے کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔ ٹینکر پھٹنے کی صورت میں آگ پھیل سکتی ہے۔

یاد رہے کہ 2 روز قبل بھی یہاں آگ بھڑک اٹھی تھی جس کے نتیجے میں دو افراد جھلس کے زخمی ہوئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: