وزیرستان کے مارشل آرٹ ماہر کا عالمی ریکارڈ

جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے محمد عرفان محسود نے مارشل آرٹ کے شعبے میں ایک عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔ ان کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ عرفان اس سے قبل بھی عالمی ریکارڈ بنا چکے ہیں۔
حالیہ ریکارڈ کیلئے عرفان محسود نےاپنی کمر پر چالیس پاؤنڈ وزن رکھ کے ایک ٹانگ اور انگلیوں کے جوڑوں کی مدد سے سب سے زیادہ پش اپس کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ انہوں نے 1 منٹ میں 21 پش اپس لگائے تھے۔
گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز عرفان محسود کو ایک سیرئل ریکارڈ بریکر یعنی مسلسل ریکارڈ توڑنے والا کھلاڑی بھی قرار دے چکی ہے۔
عرفان محسود کے چار دیگرریکارڈز کی بھی گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ میں شمولیت متوقع ہے۔ ان میں اپنے اوپر وزن رکھ کر ایک خاص دورانیہ کے دوران پش آپس نکالنے کے تین عالمی ریکارڈ اور ایک پاؤں ہوا میں اور ایک زمین پر رکھ کر پش آپس نکالنے کا اعزاز شامل ہے۔
عرفان محسود نے دو ماہ قبل بھی ایک ٹانگ پر کھڑے ہوکر گھٹنے سے ایک منٹ میں 87 ککس لگا کر عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔ یہ تمام ریکارڈز انہوں نے 40 دن کی قلیل مدت میں قائم کیے ہیں۔
محسود نے یہ تمام ریکارڈز اپنی مدد آپ کے تحت قائم کئے ہیں۔ ڈیرہ اسمعیل خان میں ایک نجی مارشل آرٹ کی ایک اکیڈیمی بھی چلاتے ہیں جس میں بیشتر کھلاڑی وزیرستان کے متاثرین ہیں۔
مارشل آرٹ کے ماہر محمد عرفان محسود نے فائن آرٹس میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی ہے اور آج کل وہ ایم فل کے سکالر ہیں۔اس سے پہلے وہ کنگ فو میں نیشنل چمپئین بھی رہ چکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: