زرداری کے دست راست نثار مورائی گرفتار

سابق چیئرمین فشرمین کو آپریٹو سوسائٹی نثار مورائی کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ نثار مورائی کو سابق صدر آصف علی زرداری کے انتہائی قریب سمجھا جاتا ہے۔
نثار مورائی کے وکیل کے مطابق انہیں سادہ لباس میں موجود اہلکار لے کے گئے ہیں۔
نثار مورائی سال رواں کے آغاز میں بھی رینجرز کے ہاتھوں گرفتار رہے ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ وہ لیاری گینگ وار میں معاونت کرتے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ان پر دہشت گردی کی مختلف دفعات کے تحت بھی مقدمے قائم ہیں۔
نثار مورائی پر کرپشن کے ذریعے کمائی گئی دولت کو بذریعہ لانچز بیرون ملک منتقل کرنے کا بھی الزام ہے۔
نثار مورائی کی بطور چیئرمین فشرمین کو آپریٹو سوسائٹی تقرری بھی سیاسی بنیادوں پر کی گئی تھی۔ وہ ڈاکٹر عاصم حسین کی گرفتاری کے بعد طویل عرصے تک روپوش بھی رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: