ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم

امریکی ریاست وسکانسن میں الیکشن کمیشن نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیا ہے۔ دوبارہ گنتی کا عمل بھی شکست خوردہ جماعت ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہیلری کو فائدہ نہیں پہنچا سکے گی۔
وسکانسن کے الیکشن کمیشن میں یہ درخواست گرین پارٹی کی صدارتی امیدوار جل سٹین کی جانب سے دی گئی ہے۔ یہاں ڈونلڈ ٹرمپ کو ہیلری پر معمولی سی برتری حاصل ہوئی تھی۔
ووٹوں کی گنتی کا یہ عمل انتخابی نتائج پر اثرانداز ہونے کا امکان نہیں کیونکہ وسکانسن کے دس الیکٹورل ووٹ ہیں۔
درخواست گزارجل سٹین نے کہا ہے کہ وہ ریاستوں میشیگن اور پینسلوینیا میں بھی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست کریں گی۔
وسکانسن کے الیکشن کمیشن نے تصدیق کی ہے کہ کمیشن کو سٹین اور ڈل لا فیونٹے کی جانب سے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی پٹیشنز موصول ہوئی ہیں۔
ووٹوں کی دوبارہ گنتی آئندہ ہفتے جمعے کو شروع ہو جائے گی۔ مزید کسی ریاست میں تاحال ایسی کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ہے اور درخواست دینے کیلئے مقررہ وقت میں سے اب تھوڑا ہی وقت باقی بچا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: