پاکستانی فلموں کی امریکہ میں نمائش

امریکا میں پاکستان کے مستقل مشن کے زیر اہتمام دو روزہ فلم فیسٹیول کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فیسٹیول میں پاکستانی فلموں کی نمائش کی جائے گی۔یہ فیسٹیول 3 دسمبر کو شروع ہوگا۔
فیسٹیول میں دو نئی فلمیں دوبارہ پھر سے اور لاہور سے آگے بھی شامل ہیں۔ ان کے علاوہ ’’ایکٹر ان لاء ‘‘ آسکر ایوارڈز کے لیے نامزد ہونے والی فلم ’’ماہ میر‘‘ آسکر ایوارڈ جیتنے والی شرمین عبید چنائے کی اینی میٹڈ فلم ’3 بہادر‘، دختر، ڈانس کہانی اور ہو من جہاں بھی اس فیسٹیول میں پیش کی جائیں گی۔
فیسٹیول میں پاکستانی فنکاروں کی بڑی تعداد بھی شریک ہوگی۔اس بارے میں فریحہ الطاف کا کہنا تھا کہ پاکستانی فلمیں آگے بڑھ رہی ہیں، یہ بہت ضرور ہے کہ ان کی حوصلہ افزائی کی جائے، شرمین عبید نے آسکر ایوارڈز حاصل کرکے دوسرے ہدایت کاروں اور پروڈیوسرز کو آگے بڑھنے کا حوصلہ دیا ہے۔
نبیل قریشی کا کہنا تھا کہ ‘ایسا پہلی بار ہورہا ہے جب پاکستانی حکومت ہماری فلم انڈسٹری کو پروموٹ کرنے کے لیے اقدام اٹھا رہی ہے، ہمیں پاکستان فلم فیسٹیول نیویارک جیسے اور ایونٹس کی ضرورت ہے، جو صرف امریکا میں نہیں دیگر ممالک میں پاکستان کے کام کی نمائش کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: